نیب’’عالیہ‘‘ کی ’’عظمیٰ‘‘ سے شکایت کرےگا-سوشل میڈیا

0

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی نیب کورٹ کیجانب سے دی گئی سزاؤں کی معطلی کی خبر کےسوشل میڈیا سمیت عالمی ذرائع ابلاغ میں تذکرے ہوتے رہے۔سوشل میڈیاپرصارفین دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔ایک صارف اقبال مغل کا کہنا تھا کہ فیصلہ حق پرہو توبروقت آتاہے رات 12بجے تک ڈرامہ بازی نہیں چلتی،نیب نےعالیہ کی عظمیٰ سے شکایت لگانے کا فیصلہ کیاہے۔مجتبیٰ ایڈووکیٹ نے لکھارہائی بتارہی ہے ’’عمرہ‘‘قبول ہوا۔رشید ارشد،شہریارجمیل کا تبصرہ تھا کہ آج عدالت سے تحریک انصاف نہیں ،انصاف ملا۔کیامیاں صاحب اب بھی کہیں گے ،مجھے کیوں نکالا۔خاورنوازراجہ نے طبع آزمائی کی کہ خبریہ ہے کہ میاں نوازشریف کواپنی حکومت نے سزادلوائی تھی اورعمران کی حکومت میں ان کے ساتھ انصاف ہوا۔تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ چاردن کی چاندنی ہے پھراندھیری رات ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More