کوئی غلط کام نہیں کیا ضمیر مطمئن تھا-نوازشریف

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے شہبازشریف اور دیگر لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مکمل مطمئن تھا۔نواز شریف نے مزید کہا کہاللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے،اس لیے یقین تھاکہ اللہ مجھے بھی انصاف دے گا۔سابق وزیرِاعظم سے ملاقات میں میاں شہباز شریف، مرتضیٰ جاوید عباسی، چودھری تنویر اور سردار مہتاب بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More