احتساب عدالت نے فیصلے میں 300 منٹ لگائے-5بار مؤخر کیا

0

کراچی (امت نیوز) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ سنانے میں 300 منٹ لگےتھے۔5 بار مؤخر کیا گیا۔ احتساب عدالت نے 9 ماہ 20 دن تک ریفرنس کی سماعت کی اور 3 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا،اس دوران مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی شامل تھے۔احتساب عدالت کا فیصلہ جمعہ 6 جولائی کو شام 4 بج کر 25 منٹ پر سنایا گیا تھا۔ اس سے قبل احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 12:30 بجے سنانے کا اعلان کیا تھاتاہم اس فیصلے کو پہلے ڈھائی بجے، پھر 3 بجے، ساڑھے 3 بجے اور بعدازاں پونے چار بجے تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔احتساب عدالت کے جج نے مسلسل تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’فوٹو کاپیاں کروانے میں وقت لگ جاتا ہے، کچھ صفحات آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More