امیر مقام کو 40 فیصد زائد ادائیگی پر تحقیقات کا حکم

0

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی 34 منصوبوں کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ کرنے سے متعلق انکوائری اور آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، وزارت مواصلات کے تمام محکموں میں شفافیت اور احتساب کا نظام متعارف کرانے کیلئے ای ٹینڈر، ای بڈنگ اور ای بلنگ کا نظام لایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بعض شخصیات کو شاہرات کی تعمیر کے ٹھیکے سیاسی دباؤ کے تحت دیئے گئے، چکدرہ۔کالام سیکشن کی شاہراہوں کی تعمیر کے ٹھیکے میں ملی بھگت سے کام میں تاخیر کرکے 40 فیصد تک لاگت بڑھائی گئی جس کا فائدہ ٹھیکیدار اور افسران نے اٹھایا۔ چکلدرہ۔کالام شاہراہ کا ٹھیکہ سیاسی دباؤ پر امیر مقام کی فرم کو دیا گیا جس نے مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں کیا، اس منصوبہ کی لاگت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 34 سے زائد منصوبے ہیں جن کی بروقت تکمیل نہ کرکے لاگت میں 40 فیصد تک اخراجات میں اضافہ کیا گیا، آئندہ ایسا نہیں ہو گا، سابق ادوار میں دیئے گئے تمام ٹھیکوں کی آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس حوالہ سے جامع انکوائری کا بھی کہہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More