ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات پر فرد جرم عائد
کوالالمپور(خبرایجنسیاں)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر کروڑوں ڈالر کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات میں مقدمے چلایا جائے گا، سابق وزیراعظم پر 25الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہیں۔نجیب رزاق نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔بدھ کے روز نجیب رزاق کو حراست میں لیا گیا تھا، حکام کے مطابق نجیب رزاق پر 62کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ریاستی سرمایہ کاری فنڈ کی مبینہ خوردبرد کا مقدمہ ہے۔ استعاثہ کے مطابق بعد ازاں یہ رقم نجیب کے بینک اکاونٹ میں پہنچ گئی تھی۔انتخابات میں شکست کے بعد سے نجیب رزاق مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہیں طاقت کے نا جائز استعمال سمیت رقوم کی ہیرا پھیری کے سات مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔نیب رزاق کو کرپشن کے الزام میں رواں سال تین جولائی کو گھر سے پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن کمیشن کے تفتیشی ماہرین نے نجیب رزاق کے سوتیلے بیٹے رضا عزیز سے بھی اس سلسلے میں تفتیش کی تھی۔