جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے دوبارہ پارٹی صدر منتخب-آئین بدلنےکاعزم

0

ٹوکیو(امت نیوز) جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے ایک بار پھر لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے، جس کے بعد انکے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا راستہ ہموار ہوگیا، کامیابی کی صورت میں ان کا جاپانی آئین تبدیل ہونے کا خواب بھی پورا ہوسکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شنزو آبے نے پارٹی سربراہ بننے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جنگ ختم ہوگئی، اب وقت ہے آئین دہرانے کا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار ملتے ہی پالیسی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں مل کر ایک نیا جاپان بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ 63 سالہ شنزو آبے دسمبر 2012 میں جاپان کے وزیر اعظم بنے تھے۔ انہیں لبرل ڈیموکریٹس کے 5 گروپوں سمیت دیگر مقامی پارٹی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ کی جانب سے 1947 میں بننے والے آئین کی تبدیلی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے پرانے منشور میں شامل رہی ہے جو جاپان کے سابق وزیر اعظم اور شنزو آبے کے دادا نوبوسوکی کیشی کی نظر میں جنگ عظیم دوم میں جاپان کو شکست کے بعد ملک کی تضحیک کیلئے بنایا گیا تھا۔ شنزو آبے کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت رواں سال کے آخر میں پارلیمانی سیشن کے دوران ڈرافٹ جمع کرادے گی۔ رپورٹ کے مطابق شنزو آبے آئین کے آرٹیکل 9 کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آرٹیکل جاپان کی حکومت کو صرف اپنے بچاؤ کیلئے فوج کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More