آئرلینڈ اور برطانیہ میں سمندری طوفان سے 2ہلاک
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان برطانیہ میں داخل ہوگیا، جبکہ آئرلینڈ میں طوفان سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ آئرلینڈ میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے،طوفان کے باعث 50 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔