لندن میں اسلام مخالف نعرے لگاتے کار سوار کی ٹکر سے متعدد نمازی زخمی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )لندن میں نماز اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کے سلسلے میں مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد مسجد سے واپس جانے والے مسلمانوں کے ساتھ مبینہ طور پر اسلام مخالف نفرت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔جس میں ایک کار سوار نے نمازیوں کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے کرکل ووڈ کی پولیس اور حکام کا کہنا تھا کہ کار حملہ بدھ کی صبح کیا گیا۔مقامی میڈیا نے پولیس اور مسجد انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ دی کہ حملے میں ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 24 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور انہوں نے اسلام مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے۔