کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و آرکائیوز،قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے بغیر پروٹوکول سندھ سیکریٹریٹ اور اس کے اطراف کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سو لنگی ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں صدیقی اور محکمہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مشیر اطلاعات نے اس مو قع پر چائے کے دھابے پرچائے پی اور اہم سر کا ر ی امو ر پر با ت چیت کی۔ اس مو قع پر صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب وہاں پرمو جود لوگوں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل معلوم کئے تاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت انہیں بر وقت حل کر سکے۔اس مو قع پر مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صو بہ سندھ کی عوام ہما ر ی حقیقی طا قت کا سرچشمہ ہیں جس کا منہ بو لتا ثبو ت یہ ہے کہ جنرل الیکشن 2018میں عوام نے پیپلز پارٹی کی قیا دت پر ایک با ر پھر بھر پور انداز میں اعتماد کیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ قانون نا فذ کر نے والے ادا رے بشمول پو لیس اور رینجرز کے ہزاروں جوان عاشو رہ کے مو قع پر عوام کی جان و ما ل کے تحفظ ،مجا لس اور جلوس کے پر امن انعقا د کے لئے سر گر م عمل ہیں۔