فہمیدہ مرزا نے انٹرنیشنل ہاکی سیریز کی منسوخی کا نوٹس لے لیا

0

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان انٹرنیشنل ہاکی سیریز کی منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ہاکی سیریز کا پاکستان میں انعقاد ہونا چاہیے تھا،ہاکی فیڈریشن کو اب معاملات کو دیکھنا ہو گا، فیڈریشن کو اپنا احتساب کرنا چاہیے جبکہ کھیلوں میں پاکستان کا نقصان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی کے باعث انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سیلاہور میں ہونیوالے انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی منسوخی پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں کھیلوں کا کھویا ہوا وقار دوبارہ واپس لایا جائے اور اسی لئے وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More