اڈیالہ جیل چیف کیخلاف تحقیقات شروع

0

راولپنڈی (نمائندہ امت /ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نو از شریف کی اڈیا لہ جیل سے رہائی کے موقع پرسزایافتہ نواز لیگی رہنما حنیف عباسی کی موجودگی پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے احکامات پر قائم دو رکنی کمیٹی کل بروز ہفتہ اڈیالہ جیل پہنچ کر تمام صورتحال کا جائزہ لے گی اور اس کی رپورٹ پر ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز، اور اےآئی جی جوڈیشل ملک صفدر نواز شامل ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے سوشل میڈیا میں ایک تصویر زیر گردش ہے ۔ جس میں قیدنواز لیگی رہنما حنیف عباسی بھی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے کمرے میں سابق وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں اور موبائل فون بھی دکھائی دے رہا ہے۔ کمیٹی اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ جیل کے اندر موبائل فون کیسے پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More