عمران خان نااہلی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More