رینجرز نے فوٹیج سے اسٹریٹ کرمنل پکڑنے شروع کردیئے-3گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین سے کیش نکال کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے شہر میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔رینجرز نے گلشن اقبال کے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز اور اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکال کر لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز سندھ کے ایک اعلامیے کے مطابق رینجرز نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان رب نواز عرف بگا، امتیازعرف بھنڈی اور امیر معاویہ کو گرفتارکیا جو کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، ناگن چورنگی، طارق روڈ،گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں اے ٹی ایم سے کیش نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے جس میں رب نواز عرف بگا اور امیر معاویہ کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تینوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔گلبرگ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان افضال احمد، امیر بیگ عرف عمران اور وارث کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، سوا دو کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار 3 رکنی ڈکیت گروہ نے ابتدائی تفتیش میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More