چین کی مشاورت کے بغیر سعودیہ کو پارٹنر نہیں بنانا چاہئے- ن لیگ
اسلام آباد ؔ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے سی پیک منصوبے میں سعودی عرب کو شراکت دار بنانے کے حکومتی فیصلے پر بالواسطہ اعتراض کیا ہے۔ سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسے کسی فیصلے سے پہلے چین کو اعتماد میں لینا چاہئے اور اس کی مشاورت سے فیصلہ ہونا چاہئے۔