لاڑکانہ میں ماتمی جلوس کے دوران عزادار نوجوان جاں بحق

0

لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ کے نواحی گاوں چوہڑ پور میں گیارہویں محرم کے روز برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں دوران عزاداری نوجوان عزادار ساجد علی شاہانی شہید جبکہ عزادار عطااللہ شاہانی زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو دیگر عزاداروں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی تاہم زخمی عزادار کا علاج جاری تھا۔ اس موقع پر آئے ہوئے عزاداروں نے بتایا کہ لاڑکانہ کے نواحی گاوں چوہڑ پور میں سالانہ گیارہویں محرم کے روز ماتمی جلوس برآمد کیا جاتا ہے جس میں عزاداری کرتے ہوئے ایک عزادار سجاد علی شاہانی شہید جبکہ عزادار عطااللہ شاہانی زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More