پاکستانی حدود میں گھسنے پر گرفتار 18بھارتی ماہی گیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنےسے متعلق کیس میں گرفتار 18 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ پولیس نے 18 بھارتی ماہی گیروں عدالت میں کو پیش کیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More