اسلامی جمعیت طالبات کو 49 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی(حلقہ خواتین) کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور عائشہ سید نے اسلامی جمعیت طالبات کے 49ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت طالبات نے تعلیمی اداروں میں اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے۔تنظیم نے تعلیمی اداروں میں تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔