ممتاز علی شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق نے حکومت سندھ کی رضامندی سے گریڈ 22 کے افسر ممتاز علی شاہ کو چیف سیکریٹری تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ موجودہ چیف سیکریٹری سندھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو چیف سیکریٹری سندھ کیلئے 3 افسران کے نام ارسال کئے تھے، جن میں سے صوبائی حکومت نے ممتاز علی شاہ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے، اس ضمن میں اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو لیٹر ارسال کیا تھا۔ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری ممتاز علی شاہ کا چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے پر تبادلہ کرکےاعظم سلیمان کو نئی تعیناتی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ممتاز علی شاہ کل پیر کے روز سندھ کے 50 ویں چیف سیکریٹری کی حیثیت سے چارج لیں گے۔ میرپور خاص کے ممتاز علی شاہ سندھ میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری و چیئرمین اینٹی کرپشن رہ چکے ہیں اور ان کا شمار اچھی شہرت کے حامل قابل افسران میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More