تحریک انصاف کی وٹو سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست

0

فیصل آباد (امت نیوز) تحریک انصاف نے ناراض منظور وٹو سےفیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست کردی، سابق وزیراعلیٰ نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔جہانگیر ترین کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو سے ملاقات کی۔ منظور وٹو قومی اسمبلی کے حلقہ 103 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف نے سعد اللہ بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا، جس پر منظور وٹو ناراض ہوگئے اورانہوں نے آزادحیثیت میں کاغذات جمع کرادیئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے منظور وٹو سے درخواست کی کہ این اے 103 سے اپنے کاغذات واپس لے کرضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کریں۔ منظور وٹو نے سوچ بچار کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More