بھارتی حکومت11کھرب کےطیارے خریداری کے نئے اسکینڈل میں پھنس گئی

0

نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار 11کھرب روپے کے 36رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے ایک نئے اسکینڈل میں پھنس گئی ہے ۔مودی کو بے نقاب فرانس کے سابق صدر فرانسو اولاندے نے کیا ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے11کھرب کے36رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری سے قبل انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانےکی شرط رکھ دی تھی ۔سابق فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آنے پر مودی سرکارکو اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نئی دہلی میں میڈیا سےگفتگو میں راہول گاندھی نے کہا کہ پہلی بار سابق فرانسیسی صدرنے بھارتی وزیراعظم مودی کو چورکہا ہے ۔اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کرپٹ ہے اور بھارتی جنتا کی سمجھ میں بھی آگیا ہےکہ دیش کا چوکیدار چور ہے۔مودی نے بھارت کو دھوکا دیا ہے۔اولاندے کا شکریہ جس کی وجہ سے پتہ چلا کہ مودی نے دیوالیہ کمپنی کو اربوں ڈالر کی ڈیل دلائی ۔بھارت کےسابق وزیردفاع کا کہنا ہے کہ جب کنٹریکٹ میں تبدیلی ہوئی اس وقت وہ گوا کےبازار میں مچھلی خرید رہےتھے۔ راہول گاندھی نے مودی سے وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More