اوتھل میں بجلی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج- شاہراہ بلاک

0

حب (نمائندہ امت) اوتھل میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کرکے کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کو لسبیلہ کے ہیڈ کوارٹر اوتھل میں بجلی بندش کیخلاف سیکڑوں شہریوں نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عام ٹریفک کیلئے بند کردی اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مکینوں کے مطابق کافی عرصے سے اوتھل کی بجلی بلاجواز بند کرکے کے الیکٹرک نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی می اوتھل کے شہری بغیر بجلی کے اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ احتجاج کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل بند رہی جس کے سبب گاڑیوں میں سفر کرنے والے ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کرنے کیلئے نہیں پہنچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More