شام میں داعش سے تعلق کے شبے میں برطانوی ڈاکٹر گرفتار
دمشق(امت نیوز) شام میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں برطانوی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ شام کے جنوبی صوبہ دیر الزور میں کرد فورسز نے داعش سے تعلق کے شبے میں انور میاں نامی برطانوی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے، جس کا تعلق برمنگھم سے ہے۔انور میاں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اس نے بتایا کہ وہ 4 سال سے شام میں داعش کے زیر انتظام علاقے میں واقع اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرر ہاتھا۔ ملزم کو شمالی شام میں امریکی افواج کے زیر کنٹرول جیل میں رکھا گیا ہے۔