حضرت حسینؓ اور ان کے رفقا کی قربانی نے اسلام کو زندہ و جاوید کیا- علامہ عباس کمیلی
کراچی (پ ر) گلستان حیدری ٹرسٹ کے بانی و سرپرست ڈاکٹر علی محمد بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے سوئم حضرت حسینؓ کی مرکزی مجلس امام بارگاہ صاحب الزماں گلستان جوہر میں ہوئی، جس سے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور ان کے رفقا کی بے مثل قربانی نے دین اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔ بعدازاں مرکزی ماتمی جلوس سوئم حضرت حسینؓ برآمد ہوا جو جوہر چورنگی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مہدی آخرالزماں جوہر موڑ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکائوٹس نے کی جبکہ شہر کی مشہور و معروف انجمنوں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔