محرم میں قیام امن کا سہرا علما- حکومت رینجرز اور پولیس کے سر ہے- علامہ عون نقوی
کراچی (پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا عون نقوی نے علما، خطبا، ذاکرین اور عمائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عاشورہ محرم پر امن کے قیام کا سہرا علما، خطبا، حکومت، رینجرز اور پولیس کے سر ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے کہا کہ وہ مستقبل میں امن کے قیام کیلئے علما کرام کو بااثر فورم دے اور فقہ جعفریہ کو اس کا جائز مقام اور حق دیا جائے۔ سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں شیعان حیدر کرار کو نمائندگی دی جائے۔