عوام جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کی مدد کریں-آئی جی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی علاقے، شاہراہوں، مارکیٹس یا بازاروں سمیت آس پاس یا اطراف میں اسٹریٹ کرائم، جرائم یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری مددگار 15،قریبی تھانوں، ایس ایس پیز یا ڈی ایس پیز دفاتر کو دیں اور جرائم کیخلاف پولیس سے تعاون میں اپنی انفرادی و اجتماعی کوششوں کو ممکن بنائیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے جرائم کی بیخ کنی یقینی بنائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پیز جرائم کیخلاف موثرکردار ادا کرنے و پولیس کو اطلاع دینے والے شہریوں سے ملاقات کرکے انہیں شاباش اور نقد انعام دینے کیساتھ ساتھ ان کی ایڈیشنل آئی جی کراچی و متعلقہ ڈی آئی جیز سے ملاقات بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد عوام دوست ماحول کو فروغ دینا اور جرائم کیخلاف عوام کے حوصلوں کو بلند کرنے کیساتھ ساتھ پولیس مورال و کارکردگی کو تقویت دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More