میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی (بھٹو گروپ) سندھ کے کارکنوں نے میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کی 22ویں برسی پر پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کیا۔ شرکا نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب میں حاجی غلام نبی گبول، نذیر احمد خان، عبدالرزاق، سلیم راجپوت و دیگر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ سانحہ کلفٹن کے سلسلے میں جسٹس ناصر اسلم زاہد کی سربراہی میں قائم ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پر عملدرآمد کیلئے فوری احکامات جاری کریں۔