بھارت کا جنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرہ قوم فوج کیساتھ ہے- مفتی یوسف قصوری
کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ دنیا بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ ملک میں اتحاد کو فروغ دیا جائے۔ قوم فوج کی پشت پر ہے۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو حکومت برصغیر کو آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں علاقائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔