منصور حیات ٹمن کا تحریک لبیک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

0

چکوال(نمائندہ امت )حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن کا دلچسپ موڑ آگیا، سابق رکن قومی اسمبلی اور25جولائی کے عام انتخابات کے آزاد امیدوار سردار منصور حیات ٹمن نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے میجر(ر) محمد یعقوب سیفی کی حمایت کا اعلان کردیا، عمومی خیال ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کی جماعتیں بھی یعقوب سیفی کی حمایت کا اعلان کرینگی۔ تاہم معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یعقوب سیفی کو مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی حمایت ملنے کا امکان کم ہے کیونکہ تحریک لبیک کا قیام ہی مسلم لیگ ن کے خلاف ہوا تھا اور اس قیام میں مسلم لیگ ن کا مضبوط مذہبی ووٹ بینک جو ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ملتا آیا ہے اس کو توڑ ا گیا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ کامیابی کا راستہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے ووٹوں نے ہموار کیا ہے۔ بہرحال مسلم لیگ ن کی حمایت سے میجریعقوب سیفی یقینی طور پر اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن پر آسکتے ہیں مگر تجزیہ نگاروں کے مطابق میاں نواز شریف کسی صورت یعقوب سیفی کی حمایت نہیں کرینگے۔ بہرحال سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں۔ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے چوہدری سالک حسین کو شکست دینے کیلئے مسلم لیگ ن یعقوب سیفی کی حمایت کرسکتی ہے ، یہی وہ سوال ہے جو 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More