العزیزیہ-فلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کیخلاف نیب اپیل کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ امت )چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کل منگل کوالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا،اس حوالے سے نیب کونوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں ۔دوسری جانب نیب ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور دیگر مجرموں کی سزا ئیں معطل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں رواں ہفتے اپیل دائرکیے جانے کاامکان ہے۔