مساوی سلوک رکھنے بارے اختیارات کاجائزہ لیناہوگا-قانون دان

0

اسلام آباد(نمائندہ امت )سینئر قانون دانوں نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)کے قوانین سمیت بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی گنجائش موجودرہتی ہے تاہم اس قانون کے تحت امتیازی کاروائیوں کےبجائے مساوی سلوک رکھنے بارے اختیارات کاجائزہ لیناہوگا۔کم روپے کی کرپشن کرنے والے کوتوسزامل جاتی ہے جبکہ کروڑوں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کوپلی بارگین سمیت کئی سہولیات دے دی جاتی ہیں جس سے بدعنوان عناصرکرپشن کرکے بھی جان بچالیتے ہیں ۔نیب کی تحقیقات کے معاملے میں افسران کاتقررقابلیت کے مطابق ہوناضروری ہے ۔ان خیالات کااظہار سابق نیب پراسیکیوٹر ذوالفقار احمدبھٹہ ایڈووکیٹ ،جسٹس (ر)فیاض ،بیرسٹر واصف علی ،یاسین آزاد ایڈووکیٹ نے ’’ امت‘‘ سے گفتگوکے دوران کیاہے ۔سابق نیب پراسیکیوٹر ذوالفقار احمدبھٹہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیب میں بہت سے معاملات حل طلب ہیں جن کاجائزہ لیاجانابہت ضروری ہے ۔انھوں نے کہاکہ نیب میں قابل افسران کی تقرری انتہائی اہم ہے کیونکہ جب تک افسران قابل نہیں ہوں گے ملزمان کوفائدہ ملتارہے گا۔کیونکہ کسی بھی ریفرنس کے تحت سزاکے لیے نیب کی تحقیقات بہت اہمیت رکھتی ہیں اگران تحقیقات میں سقم ہیں توپھر ملزمان کوسزادلواناآسان نہیں ہوگاجسٹس (ر)فیاض نے کہاکہ نیب ایک آمرکابنایاہواقانون ہے جس میں پہلے بھی بہتری کی گنجائش موجودتھی اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔کوئی بھی قانون ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتااس میں وقت کے ساتھ تبدیلی ناگزیرہوتی ہے تبھی وہ ہر بدلتے وقت کے تقاضوں کوپوراکرسکتاہے ۔ ،بیرسٹر واصف علی نے کہاکہ دنیابھرمیں احتساب پر زور دیاجارہاہے اس لیے اس معاملے میں پاکستان کوبھی پیچھے نہیں رہناچاہیے اور احتساب کے عمل کومزیدموثر بنایاجاناچاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More