پی سی بی نے موجودہ کرکٹرز کو افغان لیگ میں حصہ لینے سے منع کردیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈنے موجودہ کرکٹرز کو افغان لیگ میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ صرف سابق کرکٹرز افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے فیصلےسے قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیاگیا ہے، جسکے بعد وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔ ذائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز میں صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے۔ 5 اکتوبر سے شروع ہونیوالی افغان پریمیئر لیگ کیلئے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کیساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More