بھارت دھمکیاں نہ دے -پوری قوم مقابلے کیلئے کھڑی ہے- وزیراعظم

0

لاہور/نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک/ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت دھمکیاں نہ دے ،پوری قوم مقابلے کیلئے کھڑی ہے۔ دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ،ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے ۔امید ہے ہندوستان کی قیادت میں موجود تکبر ختم ہوجائے گا۔لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرکاری افسران پر کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہوگا ۔اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، لوگوں کو فوری انصاف کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی، اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ۔ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔اوورسیز پاکستانی ہی اگر سرمایہ کاری کرنے یہاں آگئے تو ملک کہاں سے کہاں چلے جائے گا۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مودی سرکار کے یوٹرن کے باوجود کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کیلئے تیار ہیں۔جنگ کی طرف جانا بیوقوفی ہوگی۔ بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں ،شاید وہاں پاکستان مخالف نعرے زیادہ بکتے ہیں،ہمارے ہاں بھارت مخالف نعرے نہیں بکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کوٹیلی فون پر دیئے گئے ایک انٹرویومیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More