بھارت عمران کی دعوت پر بھی مذاکرات کو تیار نہیں- شاہد خاقان

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا، نواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بھارت تناؤ کو عمران خان اور ان کی ٹیم کی کمزور حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے پاکستان میں قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More