شمالی وزیرستان میں شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

0

راولپنڈی؍مری(نمائندگان امت)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں وطن کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے 7 جوانوں کی نماز جنازہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس آپریشن میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فوج کے7جوانوں کی نماز جنازہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔حوالدار عبدالرزاق کو استور،حوالدار عامر کو گلگت،حوالدار نصیر کو دیامیر، حوالدار آصف کو خانیوال اور سپاہی سمیع اللہ کو ہنزہ جبکہ سپاہی اصغر کو غذر میں انکے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔کیپٹن جنیدعباسی کی آبائی علاقہ سہربگلہ مری میں تدفین کر دی گئی۔ شہید کی قبر پر چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی او ر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کیپٹن جنید دو سال قبل ہی کمیشنڈ آفیسر بنے تھے۔وہ چھ بہن بھائیوں سب سے چھوٹے تھے ان کی نماز جنازہ میں جی او سی مری میجر جنرل عامر احسن نواز ، کمانڈ 12 ڈیو آرٹلر ی بریگیڈیئر عدنان ،ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، ممبر صوبائی اسمبلی لطاسب ستی، اے سی مری عدنان آفریدی، فوجی افسران ،فوجی جوانوں ،مذہبی،سیاسی ،سماجی،کاروباری شخصیات ،اہل علاقہ اور عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ مولانا مفتی سفارش عباسی نے پڑھائی ۔ترجمان پاک کے مطابق شہید کیپٹن جنید غیر شادی شدہ تھے۔ شہید حوالدارعبدالرزاق کا تعلق استور سے تھا۔ انہوں نے اہلیہ اور 5 بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ شہید حوالدار امیر کا تعلق گلگت سے تھا۔ انہوں نے بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی۔شہید حوالدار نصیر کا تعلق چلاس سے تھا۔ انہوں نے بیوی اور والدہ کو سوگوار چھوڑا۔ شہید حوالدار آصف کا تعلق خانیوال سے تھا۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 7 بہنیں، ایک بھائی اور والدین کو چھوڑا۔ شہید سپاہی سمیع اللہ کا تعلق ہنزہ سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے، جب کہ شہید سپاہی انوار بھی غیر شادی تھے اور ان کا تعلق غذر سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More