سوات میں پی ٹی آئ کیخلاف اپوزیشن متحد
سوات (بیورو رپورٹ) 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سوات میں دو صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں متحدہ اپوزیشن میں شامل تحریک انصاف کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کے خلاف اِیکا کرلیا ۔ اس سلسلے میں کبل میں ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اے این پی کے شیر شاہ خان، ن لیگ کے عبدالغفور، پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان، جے یو آئی کے اسحاق زاہد، جماعت اسلامی کے حافظ اسرار احمد، پختون خواہ میپ کے خورشید کا کا جی، قومی وطن پارٹی کے فضل الرحمان نونو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پی کے 3 میں ن لیگ کے امیدوار سردار خان اور پی کے 7 میں اے این پی کے امیدوار وقار احمد خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ان دو حلقوں میں متحدہ اپوزیشن کے یہ امیدوار ہوں گے اور متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں کے کارکن ان امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ اس طرح تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیدار ان امیدواروں کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔