پنجاب میں نوجوانوں کو 30 لاکھ تک کے قرضے دئیے جائیں گے

0

لاہور(امت نیوز) پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کا ایک نیا پروگرام تیار کیا ہے، جسے اگلے ماہ صوبائی بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو 30لاکھ تک کے قرضے دئیے جائیں گے، جن کی واپسی ایک سال بعد شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بھی اس قسم کی اسکیمیں متعارف کرائی تھیں، مگر ناقص ترجیحات کے باعث ان سے عام آدمی کو ریلیف ملنے کے بجائے معیشت کو مزید نقصان ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 100روزہ پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے، جس کی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، جس کے تحت خصوصی اقتصادی زونز قائم کرکے صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 100روزہ پروگرام میں سالانہ 10لاکھ روزگار کے نئے موقع پیدا کئے جائیں گے، اس مقصد کیلئے سرکاری محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی کارکردگی میں اضافہ اور بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات دور کرنے میں رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے اور مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More