ڈیم فنڈ کا نام ’پی ایم سی جے فنڈ‘ رکھنے کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔عدالت عظمیٰ کے 4 رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرکے حکومت کے تجویز کردہ ٹائٹل ’پی ایم سی جے فنڈ‘ (پرائم منسٹر، چیف جسٹس فنڈ) رکھنے کی منظوری دے دی۔