پانی کا شعبہ وزیراعظم کے ماتحت کرنے کی سفارش
اسلام آباد(آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل نے پانی کے شعبے کو براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کرنے کی سفارش کردی۔کمیٹی نے کہا ہے کہ پانی کے شعبے کو بیوروکریسی سے آزاد کرایا جائے اور وزیر اعظم پانی کے شعبے کو خود دیکھیں اور جواب دہ ہوں۔پیر کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔چئیرمین واپڈا نے کہا کہ کمیٹی میں پانی کی تقسیم کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں وہ غلط ہیں،ارسا کا پانی کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں ، ملک میں پانی کی تقسیم کا نظام انتہائی فرسودہ ہے، پوری کمیٹی ارسا اور واپڈا کی بریفنگ سنے تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ واپڈا کو وزیر اعظم کے ماتحت کیا جائے۔