گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کے اطلاق کا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز) حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کیلئے ہفتہ وار چھٹی اور کم از کم تنخواہ کے قانون پر عمل درآمد کو لازم قرار دینے کے لئے قانون سازی کا اعلان کر دیا۔ لیبر قوانین میں گھریلو ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ان کیلئے ہفتہ وار چھٹی اور کم از کم تنخواہ کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہےکہ گھریلو ملازمین کے لئے کم از کم تنخواہ کے قانون پر عمل نہ کرنے والے آجرسزا پائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More