کیتھولک سوسائٹی میں جے ایم پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر میں جے ایم کے پلاٹوں پر بننے والی کمرشل بلڈنگوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جاری ہیں ۔ایس بی سی اے جمشیدٹاؤن ون کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم کی جانب سے بلڈروں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ اعلیٰ افسران کو غیر قانونی تعمیرات سے آگاہ نہیں کیاجاتا۔ غیر قانونی تعمیرات کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہے ہیں ۔انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جمشید کوارٹر میں جے ایم کے پلاٹوں پر بلڈر مافیا کی جانب سے کھلے عام ایس بی سی اے کے قوانین کی دھجیاں اڑتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ بلڈر مافیا کی جانب سے جمشید کوارٹر میں جے ایم کے پلاٹوں پر3 اور4 منزلہ کمرشل تعمیرات کی ایس بی سی اے سے اجازت لے کر اس کے برخلاف تعمیرات کی جاتی ہیں۔ بلڈر مافیا این او سی میں دی گئی تعداد سے زیادہ فلیٹ تعمیر کرتے ہیں ۔ ری کری ایشن ایریا نہ بناکر قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ جے ایم پلاٹوں پر کمرشل بلڈنگوں میں سی او ایس لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایس بی سی اے کے قانون میں لازمی کھلی جگہ نہ چھوڑنے پر نہ صرف وہ پروجیکٹ سیل ہوسکتا ہے بلکہ ایسی تعمیرات کو منہدم بھی کیا جاسکتا ہے ۔ذریعے کا کہناہے کہ جے ایم کے پلاٹوں پر جن بلڈرز کی جانب سے تعمیرا ت کی گئی ہیں۔ایس بی سی اے کے افسران کی جانب سے غیر قانونی قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کی تعمیرات کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیشد ٹاؤن ون کے افسران غیر قانونی تعمیرات کی مد میں بلڈمافیا سے بھاری رقوم وصول کررہے ہیں ۔ایس بی سی اے جمشید ٹاؤن ون کا سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کے خلاف اعلیٰ افسران کو کوئی رپورٹ نہیں دی جاتی۔اے ڈی او اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی بااثر ایس بی آئی کے سامنے بے بس ہیں۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ جمشید کوارٹر میں جے ایم پلاٹ نمبر 252کیتھولک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ، پلاٹ نمبر جے ایم پلاٹ نمبر 935اورجے ایم پلاٹ نمبر209کیھتولک کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پر ایس بی سی اے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات جاری ہے ۔ذریعے کا کہناہے کہ بااثر ایس بی آئی عاصم کی جانب سے بلڈروں کو کھلی چھوٹ کے باعث بلڈر مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری رکھے ہوئے ۔غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا سے ایس بی سی اے کی ویجلنس بھی اپنا بھتہ وصول کررہی ہے ۔