حکومت طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔مرتضیٰ وہاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حکومت طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کےدورےکے دوران کیا ۔اس موقع پر یونیورسٹی ڈائریکٹر بھی انکے ہمراہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصدڈاکٹروں کی کاوش کو سراہنا ہے وہ بہت اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ حا دثات کے شکار افراد کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں کوسالانہ ساڑھے 6ارب بجٹ دیتی ہے۔صوبے میں 30ٹراما سینٹرقائم کئے ہیں جن کا چند ماہ میں افتتاح ہوگا ۔