اینٹی کرپشن کورٹ پشاور میں پٹواری کی درخواست ضمانت مسترد
چارسدہ(نمائندہ امت)پٹواری دوست محمد کرپشن کیس درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔پٹواری دوست محمد کرپشن کیس میں انٹی کرپشن پشاور کے جج اختیار خان نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔پٹواری دوست محمد مجسٹریٹ عمران اللہ خان اور انٹی کرپشن چارسدہ نے گرفتار کیا تھا.پٹواری دوست محمد نے موضع میرہ ترنگزئی میں جعلی فرد بدربنایاتھا.یاد رہے کہ دوست محمد نے محمد آ یاز سے جائزکام کیلئے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس میں پٹواری نے پہلے ہی 3لاکھ 75ہزار روپے وصول کئے تھے ۔مجسٹریٹ عمران اللہ اورانٹی کرپشن ٹیم نے دوست محمد کے جیب سے 25ہزارروپے برآمدکی تھی۔کیس کی پیروی محمد خالد پراسیکیوٹر اورچارسدہ کے معروف قانون دان حسن گل معسودخیل ایڈووکیٹ کررہے تھے جبکہ ملزم کی طرف سے عبدالفیاض وکیل مقرر تھا۔