بجلی 1.16روپے یونٹ مہنگی کردی گئی

0

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More