صفدر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے اور دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے، کیپٹن صفدر کے آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ انہیں بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔