پاکستان اور روس آج 10ارب ڈالر کے گیس معاہدے پر دستخط کریں گے

0

ماسکو (امت نیوز)پاکستان اور روس جمعرات کو ماسکو میں 10ارب ڈالر کے آف شور پائپ لائن منصوبےکیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے ۔ایم او یو پر دستخط کرنے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی ٹیم پہلے ہی روس پہنچ چکی ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے بعد روسی توانائی کمپنی ”گیزپرام“ فزیبلیٹی اسٹڈی شروع کرے گی۔ اس نئے منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت نے سرکاری کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کو نامزد کیا ہے جو گیس کی درآمد کے معاملات کو دیکھتی ہے۔یہی کمپنی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کر رہی ہے۔تاپی منصوبہ جنوبی ایشیا و مشرق وسطیٰ کو منسلک کرے گا اور اس پر کام مارچ2019میں شروع ہوگا۔ معاہدے کے تحت پاکستان 50 کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ گیس روس سے خریدے گا۔ گیس کی درآمد کے لئے زیر آب پائپ لائن3تا4سال میں مکمل ہو گی۔ معاہدے کی منظوری سابق نواز لیگی حکومت نے دی تھی ۔پاک روس تعلقات کئی دہائیوں میں سرد مہری کا شکار رہے ہیں تاہم اب کچھ برسوں سے شاندار تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ روس سے عسکری تعاون بڑھ رہا ہے ۔جمعرات کوایسا تاریخی معاہدہ ہونے والا ہے جس کی70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More