ناصر جمشید نے دس سالہ پابندی کیخلاف اپیل کردی
لاہور(امت نیوز) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹر ناصر جمشید نے دس سالہ پابندی کے خلاف اپیل کردی۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹرناصرجمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی میں اپیل کی درخواست جمع کروائی ہے، جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اورجو دس سال کی سزاسنائی گئی ہے اسے منسوخ کیا جائے۔ کرکٹر نے کہا کہ میرے اوپرمیچ فکسنگ کے لیے اکسانے کا الزام لگاکر دس برس کی پابندی لگادی گئی، پاکستان سپرلیگ میں شرکت نہیں کی اورنہ ہی کسی کرکٹرز کوغلط کام کرنے پر اکسایا، جو لوگ فکسنگ میں قصور وار قرارپائے