’’ورلڈ گروپ پاکستان میں فٹبال مقبول کررہا ہے‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز)پی ایف ایف کے سربراہ فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ ورلڈ گروپ کے اقدامات سے قومی سطح پر فٹ بال کھیل کی سرگرمیاں تواتر سے جاری ہیں اور قومی ٹیم ایک بار پھر انٹرنیشنل ایونٹ کا حصہ بن رہی ہے جس سے کھلاڑی پرجوش اور پرعزم ہیں۔ ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا نے فیفا فٹ بال ہائوس لاہور میں صدر فیڈریشن مخدوم فیصل صالح حیات سے خصوسی ملاقات کی۔ اس موقع پر لیژر لیگس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہ زیب ٹرنک والا اور صدر، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے لیژر لیگس کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے ملک بھر میں ہونے والی فٹ بال سرگرمیوں سے متعلق صدر فیڈریشن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ لیژر لیگس 75,6 سائیڈ فٹ بال ہے جس کا گزشتہ سال کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے بیک وقت آغاز کیا گیا اور اب اس کا دائرہ وسیع ہو کر 12 شہروں تک پھیل گیا ہے جہاں تواتر کے ساتھ لیژر لیگس کے مقابلے سیزن کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں۔ سیزن کی چیمپئن ٹیموں کے مابین انٹرا سٹی بعدازاں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، مردان، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور حیدرآباد کے مابین نیشنل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کراچی میں 28 تا 30 جون کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More