15 وارداتوں میں 10 بچے بازیاب – 2 لاشیں ملیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں رواں ماہ کے دوران 15بچے غائب ہوئے ہیں جن میں سے10بچے بازیاب کرلئے گئے جبکہ2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں ، مجموعی طور پر13بچوں کا پتہ چل چکا ہے ، مزید 3 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے ۔ کراچی پولیس کے ترجمان عادل رشید نے امت کو بتایا کہ جس طرح افواہوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی میں بچوں کے اغواءکے واقعات پیش کئے جارہے ہیں حقائق اس کے بلکل بر عکس ہیں ، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ خوف و ہراس پھیلاکر شہر کا امن تباہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں ماہ 15بچوں کے لاپتہ ہونے کے وقعات رپورٹ ہوئے جس میں سے 10بچے بازیاب بھی ہو گئے ، ان میں سے کچھ بچے گھروں سے ناراض ہو کر گئے تھے اور کچھ بچے راستہ بھول گئے تھے ۔جبکہ26اگست کو سہراب گوٹھ لاپتہ ریحان کی لاش سائٹ سپر ہائی وے سے برآمد ہوئی جسے اغوا کاروں نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی تھی ۔، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 3بچے ایسے ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں تاہم والدین غفلت کا مظاہرہ بھی نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More