قطر ورلڈ کپ- غیر ملکی مزدوروں کو واجبات نہ مل سکے
دوحا (امت نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ درجنوں غیر ملکی مزدور جنھوں نے قطر 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک قطر میں کام کیا اب بھی ا پنے واجبات کے منتظر ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی تحقیقات میں پتہ لگایا ہے کہ کنٹریکٹر لیوزیل نے کام کرنے والے افراد کو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے واجبات ادا نہیں کیے اور ان کی زندگیوں کو تباہ کیا۔فیفا کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو معاوضہ نہ ملنے کا ورلڈ کپ سے کوئی تعلق نہیں۔ایمنسٹی کے مطابق کنٹریکٹر مرکری ایم ای این اے نے ورکرز کو ہزاروں ڈالرز معاوضے اور دیگر سہولیات کے مد میں ادا نہیں کیے گئے۔ اور انہیں تنہا مشکل حالات میں چھوڑ دیا گیا۔گروپ کا الزام ہے کہ 78 ورکرز کو جن کا تعلق نیپال، انڈیا اور فلپائن سے ہے فی کس بنیاد پر 2000 ڈالر ادا کیے جانے تھے۔ان ورکرز نے لوسیل شہر میں پارکس، تھیم پارک اور 80 ہزار کی گنجائش والا سٹیڈیم بنانے میں مدد کی۔ یہاں ورلڈ کپ کا فائنل اور ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچز کھیلے جائیں گے۔ایمنٹسی کی جانب سے رابطہ کرنے پر مرکری ایم ای این اے کے چیف ایگزیکٹو نے رقم کے سلسلے میں ہونے والے مسائل کی تصدیق تو کی لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔لیکن فیفا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان خبروں پر یقین کریں کہ ورکرز کو واجبات کی ادائیگی نہ ملنے کا درحقیقت فیفا کے ساتھ تعلق ہے۔