لیژر لیگس فٹبالرز کو پرموٹ کرتا ہے-شاہ زیب ٹرنک والا

0

اسلام آباد(امت نیوز)پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈکپ میں دنیا بھر کی 32 بڑی ٹیمیں سکس اے سائیڈ ایونٹ میں ایکشن میں ہیں۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر، شاہ زیب ٹرنک والا نے یورپ میں ہونے والے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے انتہائی پرامید ہیں۔ شاہ زیب ترنک والا جو ورلڈ گروپ کے پریذیڈنٹ بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ لیژر لیگس نے قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی اہلیت کو کس حد تک ثابت کرتے ہیں۔ اپنی مدد آپ پاکستان ٹیم کو یورپ میں بھیجنے کا مقصد دنیا بھر میں پاکستانی فٹ بال کو روشناس کرانا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی دنیا کے ٹاپ ممالک کے درمیان موجودگی اور مقابلوں سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More